Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

وزیراعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آپ کا مؤقف ہرپاکستانی کےدل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کےانعقادکے لیے تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سےمتعلق اچھی خبر سامنےآئےگی۔

Related posts

کراچی کی انڈور کرکٹ، گلی کرکٹ پر غالب آگئی

محمد نوید

12 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح، بھارتی بورڈ نے ٹیم پر پیسوں کی بارش کردی

محمد نوید

Leave a Comment