Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقا نے جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈم مرکرم جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی کریں گے، اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک اور اینرک نورٹجے کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اینرک نورٹجے سال 2023 سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جب کہ ڈی کاک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اگر پروٹیز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو دیکھا جائے تو اس میں ایڈم مرکرم، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر اور   تریسٹن اسٹبز جیسے مایہ ناز  بلے باز شامل ہیں۔

دوسری جانب اگر جنوبی افریقا کی بولنگ لائن کو دیکھیں تو یہاں بھی اچھے بولرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن اور تبریز شمسی جیسے مایہ ناز بولرز بھی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقاکے اسکواڈ میں ایڈم مرکرم، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج،  ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر ، تریسٹن اسٹبز، کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بیجورن فورٹوئن اور  ریان ریکیلٹن شامل ہیں۔

جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

Related posts

ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

محمد نوید

بنگلا دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کے دنیش اچانک کھیل چھوڑ کر گھر روانہ

محمد نوید

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز سیمی فائنل: ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان شاہینزکو 30 رنز سے ہرا دیا

محمد نوید

Leave a Comment