Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے ہرادیا

ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے اپنے دوسرے میچ میں عمان کو 74رنز سے شکست دے دی۔

عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پاکستان شاہینز نے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔ قاسم اکرم نے 48، روحیل نذیر نے 41 اور عرفات منہاس نے 31ر نز اسکور کیے۔ عمان کے مظاہر رضا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 111رنز تک پہنچ سکی اور اسے 74 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 وسیم علی 28 اور کپتان جتندر سنگھ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز گروپ میں اپنا آخری میچ بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔

Related posts

بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

محمد نوید

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

محمد نوید

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی اوسط رفتار بنگلادیشی فاسٹ بولرز سے کم رہی

محمد نوید

Leave a Comment