Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکھیلہاکی

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انجرڈ گول کیپر وقار یونس کی عیادت، علاج کی یقین دہانی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی جناح اسپتال لاہور میں گول کیپر وقار یونس کی عیادت کرنے پہنچ گئے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

پی ایچ ایف کے صدر نے گول کیپر وقار یونس کو علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ وقار یونس قومی ٹیم کے ہیرو ہیں، انہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، گول کیپر وقار یونس کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

طارق بگٹی نے کہا کہ مینجمینٹ سے جس نے بھی کوتاہی کی ایکشن لیا جائے گا۔

اس موقع پر وقار یونس نے کہا کہ طارق بگٹی میرے کیریئر کے پہلے صدر ہیں جو زخمی کھلاڑی کے پاس آئے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مجھے میرے واجبات ملیں گے۔

یاد رہے کہ وقار یونس اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

Related posts

رضوان کی سنچری رائیگاں، کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان کو شکست دے دی

محمد نوید

سابق بھارتی کرکٹر کی تصویر کراچی میں بل بورڈز پر، آخر معاملہ ہے کیا؟

محمد نوید

نئے کوچز قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے پرعزم

محمد نوید

Leave a Comment