Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمود الحسن جوئے پاکستان کے خلاف 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے۔

23 سالہ حسن بنگلا دیش کی اے ٹیم کا بھی حصہ تھے اور انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان شاہینز کے خلاف 4 روزہ میچ میں حصہ لیا تھا جس کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں کمر میں چوٹ آئی اور وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کر سکے۔

حسن نے شاہینز کے خلاف پہلی اننگز میں 65 رنز بنائے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن نے کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محمود کے حوالے سے ایک  ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کمر میں چوٹ آئی ہے اور اس کے نتیجے میں انہیں 3 ہفتوں کے لیے آرام دیا جا رہا ہے۔

کمر کی چوٹ کی وجہ سے محمود الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا، بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا

محمد نوید

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسی

محمد نوید

آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

محمد نوید

Leave a Comment