Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ

جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم  ہے۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والے عامر جمال سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کرا نے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

البتہ اسپنرز کیلئے ساز گار پچ پر قومی ٹیم میں کسی اسپنر کی شمولیت کا امکان موجود نہیں ہے اور توقع ہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف اکتوبر 2024 میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچو ں کے دوران 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، انھیں گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے۔

ٹیم مینجمنٹ بطور اسپنر سلمان علی آغا پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے، آل راؤنڈر نے 18 ٹیسٹ میچو ں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ نیو لینڈز کیپ ٹاؤن جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعے سے شروع ہو رہا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچو ں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا گیا تھا، جہاں پاکستان ٹیم کے 329 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 248 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، اس میچ میں سلمان علی آغا نے 10 اوورز میں 71 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Related posts

بیان سے لاعلمی کے بعد شاہین کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے بھی روک دیا

محمد نوید

اسپین کا روس کی طرح اسرائیل پر بھی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ

محمد نوید

بھارتی بولر سراج نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دیا! حقیقت کیا ہے؟

محمد نوید

Leave a Comment