Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی۔

سارو گنگولی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام جیسا معاملہ نہیں ہونا چاہیے، کھیل جاری رہنا چاہیے، دہشت گردی نہیں ہونی چاہیے اس کو لازمی روکنا چاہیے۔

 سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشت گردی کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا ہے، کھیل کو تو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا میرے لیے ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کو ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان  کیا گیا تھا۔ پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ اے میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 بار آمنے سامنے آسکتے ہیں۔

ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گا جب کہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہوگا۔

شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنے بورڈ اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ورلڈ چیمپئنز لیگ کی طرح ایشیا کپ میں بھی پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی پاکستان کے خلاف کھیلنےکے فیصلےکو تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related posts

ولمپک کوالیفائر: قومی گول کیپر انجری کا شکار ہوکر وطن واپس، فیڈریشن کی بے حسی پر روپڑے

محمد نوید

ملک میں سیلاب کی صورتحال کے باعث پہلے نیشنل یوتھ گیمز ملتوی کردیے گئے

محمد نوید

بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے: انگلش بورڈ کی تصدیق

محمد نوید

Leave a Comment