Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آگئی

پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس اور ورکشاپ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اور ورکشاپ کو کنیکشن کیمپ کا نام دیا گیا ہے، کنیکشن کیمپ 22 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے اور وہ ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ کنیکشن کیمپ میں ریڈ اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی شریک ہوں گے جب کہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کے سربراہان، سینئر کرکٹرز کوچز اور پی سی بی کے سینئر آفیشلز بھی شریک ہوں گے جہاں کنیکشن کیمپ میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔

اس کے علاوہ  ریڈ اور وائٹ بال کوچز آپس میں بھی میٹنگز کریں گے، وائٹ اور ریڈ بال کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم کا نیا وائٹ بال کپتان ممکن ہے جس سے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آ گئی ہے۔

واضح رہےکہ گیری کرسٹن جولائی میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے اور جیسن گلیسپی بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے۔

Related posts

زم ایفرو ٹی 10 کے سیزن 2 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل

محمد نوید

45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر بابر اعظم کو چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد، خصوصی تحفہ پیش کردیا

محمد نوید

قومی ٹیم کیلئے 2 غیر ملکی کوچز کون ہونگے؟ معاملات حتمی مرحلے میں داخل

محمد نوید

Leave a Comment