Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹکھیل

قومی ٹیم کیلئے 2 غیر ملکی کوچز کون ہونگے؟ معاملات حتمی مرحلے میں داخل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے الگ الگ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے ہونے کے قریب ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ مل سکتی ہے، دونوں کوچز کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کی مصروفیات کے دوران جیسن گلیسپی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں، گیری کرسٹن سے ان کی مستقبل کی کمٹمنٹس کے معاملے پر بات ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے جب کہ کوچز سے کے ساتھ دیگر ملکی کوچز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کپتان اور کوچز کا معاملہ زیر بحث آیا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں اس حوالے سے فیصلے کا امکان ہے جس کا بعد میں باقاعدہ اعلان ہوگا۔

واضح رہے کہ بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Related posts

فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کیریبئن لیگ کے پہلے ہی میچ میں جشن کا انداز وائرل ہوگیا

محمد نوید

22 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر کار حادثے میں زخمی ہونے کے ایک ماہ بعد چل بسا

محمد نوید

سابق سفارتکار اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان انتقال کر گئے

محمد نوید

Leave a Comment