Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ورلڈکپ سے دستبرداری کے بعد بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو خط

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عدم شرکت سے متعلق  ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو  خط لکھ دیا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی آئی) کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کی کلیئرنس نہیں دی لہٰذا ہمیں افسوس ہے  کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گی۔

خط میں بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، ہماری نیک خواہشات منتظمین کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 23 نومبر سے لاہور میں شروع ہورہا ہے لیکن بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔

Related posts

پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ وسیم اکرم کا دلچسپ مشورہ

محمد نوید

ناروے کپ: لیاری سے تعلق رکھنے والے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں غائب

محمد نوید

دبئی پولیس کا اسٹیڈیم میں کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

محمد نوید

Leave a Comment