Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

میسی کا 14 سال بعد بھارت میں فٹبال میچ کھیلنے کا امکان

بھارت میں کرکٹ کو جتنا پسند کیا جاتا ہے اتنا ہی فٹبال کا کھیل بھی عوام میں مقبول ہو رہا ہے،ایسے میں اب  بھارتی فٹبال فینز کے لیے ایک بڑی خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔

فٹبال کی دنیا کی بات کریں تو 2 کھلاڑیوں کا ذکر ہر زبان پر ہوگا، وہ نام پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کا ہے۔

تمام فٹبال شائقین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ میسی یا رونالڈو میں سے کسی کو بھی اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے دیکھیں۔اس بار بھارتی شائقین کی ایک ایسی ہی خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اگلے سال بھارت میں فٹبال میچ کھیلنے آئیں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل نے بدھ کو انکشاف کیا کہ ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم، بشمول لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی، اگلے سال ایک انٹرنیشنل میچ  کھیلنے کے لیے کیرالہ آئیں گے۔

کیرالہ کے وزیر کھیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ میچ مکمل طور پر ریاستی حکومت کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا۔اس کے  تمام مالی اخراجات ریاست کے تاجر اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ میسی نے اس سے قبل 2011 میں بھارت میں ایک میچ کھیلا تھا۔

بھارت میں 2011 میں ارجنٹائن اور وینزویلا کے درمیان ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلا گیا تھا، یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

Related posts

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

محمد نوید

گلوبل سپر لیگ: تبریز شمسی اور کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ

محمد نوید

بھارت کی 19 سالہ دیویا ویمنز چیس ورلڈکپ جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں

محمد نوید

Leave a Comment