Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے  پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق پلیئر  آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لیے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے شبمن گل اور  نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے  ویمن کرکٹر آف دی منتھ کے لیے بھی  نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ویمن کرکٹر آف دی منتھ  کی نامزدگیوں کیلئے آسٹریلیا کی الانا کنگ اور انابیل سدرلینڈ  جبکہ تھائی لینڈ کی تھیپاتچا پتھاوونگ کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیاں فروری کے مہینے کی کارکردگی پر کی گئی ہیں۔

Related posts

تائی کوانڈو چیمپئن شپ: طیبہ اشرف اور سُنبل فاطمہ نے 5 گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا

محمد نوید

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

محمد نوید

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ویمنز نے نیپال کو شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی

محمد نوید

Leave a Comment