Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام، پاکستانی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

مانچسٹر:  خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی  ہوگئی۔

انگلینڈ کی پولیس نے قومی کرکٹر حیدر علی کو مبینہ زیادتی کے الزام میں ضمانت پر رہائی  کے بعد 2 ہفتے بعد دوبارہ طلب کرلیا ہے ۔اس دوران ان پر برطانیہ چھوڑنے پر پابندی ہے۔

یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےکرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں جس کے باعث انہیں معطل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جائےگی تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے۔

پی سی بی کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہوگا، قانونی کارروائی کے خاتمے تک پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرےگا۔

Related posts

پاکستان نے ایران کو شکست دیکر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

محمد نوید

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

محمد نوید

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی اوسط رفتار بنگلادیشی فاسٹ بولرز سے کم رہی

محمد نوید

Leave a Comment