پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میں طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباکو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طلبا کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔