Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ٹی20ولڈکپکرکٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح، بھارتی بورڈ نے ٹیم پر پیسوں کی بارش کردی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم پر پیسوں کی بارش کردی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی  آئی کے سربراہ جے شاہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے 125 کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریباً 4 ارب پاکستانی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

جے شاہ نے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بےمثال صلاحیت، عزم اور اسپورٹسمین شپ کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ بھارت گزشتہ روز بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایک بار پھر عالمی چیمپئن بنا۔

بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا اور  جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

Admin

پی سی بی کوچنگ کیلئے گیری کرسٹن اور جسٹن لینگر کے بارے میں سوچنے لگا

Admin

سیاست مجھے نہیں آتی، اس میں بہت برا ہوں: احمد شہزاد

Admin

Leave a Comment