Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

انڈیا ہاکی ٹیم کے اولمپئین مندیپ سنگھ اور ویمنز ٹیم کی اولمپئین اودیتا دوہن کی شادی ہو گئی۔

30 سالہ مندیپ اور 27 سالہ اودیتا کی شادی جالندھر میں ہوئی، مندیپ اور اودیتا کا ہاکی کا جنون کی حد تک شوق ایک دوسرے کے قریب لایا۔

مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں بیک ٹو بیک برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اودیتادوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ تھیں۔

مندیپ سنگھ 260 اور اودیتا نے 120 میچز میں انڈیا کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

مندیپ اور اودیتا کی دوستی کے چرچے 5 برس سے تھے اور کووڈ کے دنوں میں لگنے والے کیمپس کے دوران ان کی دوستی بڑھی تھی۔

Related posts

پی ایف ایف کو ساف انڈر 17 ایونٹ کیلئے این او سی کے حصول میں مشکلات کا سامنا

محمد نوید

عالیہ کی نکاح کے 2دن بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی

محمد نوید

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

محمد نوید

Leave a Comment