Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریں

ویرات کوہلی کے ہوٹل پر مقدمہ درج، کیا بھارتی کرکٹر مشکل میں آسکتے ہیں؟

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ملکیت ون 8 کمیون پب ہوٹل کے خلاف بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس نے چناسوامی اسٹیڈیم پر واقع ویرات کوہلی کے ون8 کمیون پب ہوٹل کے خلاف مقررہ وقت سے زیادہ کام کرنے کے خلاف ایف آئی درج کرلی۔

حکام کے مطابق ہوٹل بند کرنے کیلئے مقررہ وقت رات ایک  بجے کا ہے لیکن ون8 کمیون پب ڈیڑھ بجے تک کھلا رہتا ہے جب کہ ہوٹل  کے خلاف  رات گئے تیز آواز میں میوزک چلانے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق ون8 کمیون قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل میں شامل ہے، پولیس نے ہوٹل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا  ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ایکشن لیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے ون 8 کمیون ہوٹل کی بنگلورو برانچ کا آغاز  گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا، بنگلورو کے علاوہ اس ہوٹل کی برانچز   دہلی، ممبئی، پونے اور کولکتہ جیسے بڑے شہروں میں بھی  ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار فتح دلوانے والے سپر اسٹار ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے اسکواڈ کا اعلان، راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے

محمد نوید

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

محمد نوید

وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میں، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

محمد نوید

Leave a Comment