Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

کیا فوجی سردی کی شکایت کرتا ہے؟ سنیل گواسکر نے ورک لوڈ مینجمنٹ کی کھل کر مخالفت کردی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کھلاڑیوں کے ورک لوڈ مینجمنٹ کی مخالفت میں بول پڑے ۔ 

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل گواسکر نے  کہا ہے کہ  محمدسراج انگلینڈ کےخلاف سیریز میں  پانچوں ٹیسٹ کھیلنے والے واحد اور سب سے زیادہ اوورز کروانے والے بولر   ہیں، کپتان کی ضرورت اور ملک کی توقعات کی وجہ سے سراج نے 5 میچز کی سیریز میں نان اسٹاپ 7 سے 8 اوورز کے اسپیل کرائے، سراج نے انگلینڈ کےخلاف سیریز میں سب سےزیادہ 185.3 اوورز کروائے۔

انہوں نے کہا کہ محمد سراج نے ورک لوڈ کے تحت آخری ٹیسٹ میں آرا م کرنے کی آفرٹھکرا دی تھی جب کہ بھارت کے جسپریت بمرا نے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت صرف 3 ٹیسٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، سراج نے ورک لوڈ والی بات کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ، مجھےامید ہے کہ ورک لوڈ کا لفظ بھارتی کرکٹ کی ڈکشنری سے نکال دیاجائےگا۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ ورک لوڈ جسمانی نہیں بلکہ ایک دماغی چیز ہے، اگر ورک لوڈ کی بات کرنے والوں کے پریشر میں آگئےتوآپ بہترین کھلاڑی کبھی نہیں کھلا سکیں گے، جب آپ ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو درد اورتکلیف کو بھول جائیں، بارڈر پر کیا فوجی جوان سردی کی شکایت کرتے ہیں؟

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ملک کیلئے کرکٹ کھیلنا ایک اعزاز ہے لہٰذا کرکٹ میں ملک کیلئے درد کو بھول کر اپنی بہترین پرفارمنس دیں، رشبھ پنت ٹوٹے پنجے کے ساتھ بیٹنگ کرنے آئے تھے اور یہی آپ کھلاڑیوں سے بھی  توقع کرتے ہیں۔

Related posts

آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

محمد نوید

1300 دنوں کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای پر رومن رینز کی حکمرانی اختتام پذیر

محمد نوید

اولمپکس میڈلسٹس کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اعلامیہ جاری کردیا

محمد نوید

Leave a Comment