Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بھارتی بولر محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی کونسی پیشگوئی درست ثابت کی؟

بھارتی کرکٹر  محمد سراج نے جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی پیشگوئی درست ثابت کر دی۔

ڈیل اسٹین نے اوول ٹیسٹ سے ایک روز قبل محمد سراج کے 5 وکٹیں لینے کی پیشگوئی کی تھی۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ محمد سراج 5 ویں ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیں گے۔

بھارتی بولر محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی کونسی پیشگوئی درست ثابت کی؟
فوٹو: اسکرین گریب

ٹیسٹ میچ کے اختتام پر فاسٹ بولر محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی پوسٹ کا جواب دیا۔

محمد سراج نے لکھا، ’آپ نے کہا میں نے کر دیا، آپ کا کہنا میرے لیے قابل قدر ہے۔‘

خیال رہے کہ محمد سراج نے اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 104رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہوں نے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

سراج نے سنسنی خیز لمحات میں انگلینڈ کی آخری وکٹ حاصل کی اور بھارت کو کامیابی دلائی تھی، وہ اوول ٹیسٹ میں مین آف دی میچ قرار پائے۔

بھارت نے آخری ٹیسٹ میچ میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز دو دو سے برابر کی تھی۔

Related posts

ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانےکا امکان

محمد نوید

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری کیلئے ایک ہفتے کا ہدف طے، پہلی ترجیح اب بھی غیر ملکی کوچز

محمد نوید

پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز کھیلنے پر پابندی، انگلش کرکٹرز کا اپنی ہی لیگ کے بائیکاٹ کا امکان

محمد نوید

Leave a Comment