Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ انٹرنیٹ پر مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے جہاں شائقین کرکٹ جوش و خروش سے منتظر ہیں وہیں آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے جعلی ٹکٹ مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو گروپ اسٹیج کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹکٹوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض جعلی ویب سائٹس نے اس میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ایک آن لائن تلاش سے معلوم ہوا کہ کئی ویب سائٹس جو بعض اوقات سرچ انجنز پر اسپانسرڈ لنکس کے طور پر نظر آتی ہیں، مہنگے داموں جعلی ٹکٹ فروخت کر رہی ہیں۔ ایک ویب سائٹ پر صرف ایک ’وی آئی پی‘ پاس 11 ہزار درہم سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ ’جنرل ایڈمیشن‘ ٹکٹ کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے متعدد بار شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک ویب سائٹ یا لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: بھارتی بیٹر سنجو سیمسن نے شاہدآفریدی کا 17سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

محمد نوید

آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری نے جس کار کا شیشہ چھکے سے توڑا وہ شیشہ انہیں تحفے میں مل گیا

محمد نوید

سابق بنگلا دیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

محمد نوید

Leave a Comment