Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ویمنز نے نیپال کو شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیپال ویمنز کو 9 وکٹوں سے ہراکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیپال ویمنز نے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 108رنز اسکور کیے۔  نیپال کی جانب سے کبیتا جوشی 31، سیتا رانا مگر 26 اور پوجا مہاتو 25رنز بناکر نمایاں رہیں۔

نیپال کی ٹیم کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں، سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان ویمنز نے ہدف 12 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گل فیروزہ اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ پر 105رنز کی شراکت کے ذریعے ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔

گل فیروزہ 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، منیبہ علی 46 اور طوبیٰ حسن ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پہلے میچ میں بھارت نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔

Related posts

انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

محمد نوید

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

محمد نوید

ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا

محمد نوید

Leave a Comment