Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

جاپان فیفا ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

جاپان اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ان دنوں مختلف براعظموں میں میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں۔

جاپان نے جعمرات  کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں بحرین کو 0-2 سے ہرا کر فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں  سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایشیا سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں جاپان نے سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

جاپان فیفا ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی کرنیوالا پہلا ملک بن گیا
فوٹو: رائٹرز

جاپان نے بحرین کو 0-2  سے مات دی جبکہ تیسرے راؤنڈ میں ابھی اُس کے 3 میچز باقی ہیں۔جاپان کی جانب سے کامدا اور کوبو نے دوسرے ہاف میں گول کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔

 فتح کے ساتھ جاپان نے تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی میں پہلی پوزیشن لی۔

واضح رہے کہ کوالیفائنگ کے  تیسرے راؤنڈ میں 18 ٹیموں کو 3 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو بطور میزبان ورلڈ کپ میں جگہ بنا چکے ہیں۔

Related posts

سڈنی میں تماشائیوں کے بابر پر طنز، امام کی بابر کے حق میں انسٹا اسٹوری وائرل

محمد نوید

پی سی بی پاکستان سپر لیگ کی اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید

محمد نوید

ولمپک کوالیفائر: قومی گول کیپر انجری کا شکار ہوکر وطن واپس، فیڈریشن کی بے حسی پر روپڑے

محمد نوید

Leave a Comment