Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکھیل

پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام

پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔

عثمان چند نے دوحا میں اسکیٹ شوٹنگ کوالیفائرز میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جب کہ کوالیفائرز کے 2  ٹاپ پلیئرز  نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

عثمان چند ابتدائی 36 شاٹس کے بعد دوسری پوزیشن پر تھے لیکن انہوں نے 37 سے 40 ویں شاٹ میں 2 ٹارگٹ مس کردیے۔

2 ٹارگٹ مس ہونے کی وجہ سے عثمان دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، عثمان نے 40 میں سے 34 ٹارگٹ لیے جب کہ چوتھی پوزیشن پر آنے کے بعد عثمان میڈل کیلئے آخری 20 شاٹس سے باہر ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کیلئے اب تک پاکستان کے 3 شوٹرز نے کوالیفائی کیا ہے جب کہ کشمالہ طلعت ، جی ایم بشیر اور گلفام جوزف پیرس اولمپکس میں جگہ بنا چکے ہیں۔

Related posts

پی ایس ایل 10میں پشاور زلمی کو ایک اور شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز سے ہرادیا

محمد نوید

ٹی 20 ورلڈکپ: لو اسکورنگ کے باعث نیویارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ تنقید کی زد میں

محمد نوید

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز کا اختتام، ٹاپ 10کھلاڑیوں میں 6 پاکستانی شامل

محمد نوید

Leave a Comment