Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ہاردک پانڈیا نہ شبمن گِل، بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان ہوگیا

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے دورہ سری لنکا کے لیے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں سوریا کمار یادیو بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شبمن گل ان کے نائب ہوں گے۔ روہت شرما ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

تجربہ کار بولر جسپریت بمرا کو دورے سری لنکا پر آرام دیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی، دوسرا 28 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 2 اگست سے شروع ہوگی۔ دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

دورے سری لنکا کیلئے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سوریا کمار یادیو ، شبمن گل،  یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن ، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی ، ارشدیپ سنگھ، خلیل احمد اور محمد سراج شامل ہیں۔

بھارتی ون ڈے اسکواڈ: 

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، شبمن گل ، ویرات کوہلی، کے ایل راہول ، رشبھ پنت ، شریاس ائیر، شیوم دوبے، کلدیپ یادیو، محمد سراج،  واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، ریان پراگ، اکشر پٹیل، خلیل احمد اور  ہرشیت رانا شامل ہیں۔

Related posts

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد کارنامہ سر انجام دیدیا

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم کی جیت کا سفر جاری

محمد نوید

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو بھی پاکستان سے شکست پر مایوس، خاموش نہ رہ سکے

محمد نوید

Leave a Comment