Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

وقار یونس نے نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور : سابق کپتان وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز کے عہدے پر کام شروع کردیا۔

ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکرکٹ معاملات وقاریونس کوسونپے ہیں جس کے بعد سابق کپتان نے پہلے اسائنمنٹ کے طور پر بنگلادیش کے خلاف سیریز کے معاملات دیکھنا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقاریونس ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز اور کوچز کےساتھ معاملات دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وقاریونس بطور ایڈوائزر کرکٹ افیئرز  تمام کرکٹ امور کے ذمے دار ہیں ، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف سیریز کا آغاز 21 اگست سےہو گا، سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کا اعلان اور کیمپ کا فیصلہ ہوگاجب کہ بنگلادیش ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

Related posts

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگےکھلاڑی مچل اسٹارک رنز کے اعتبار سے بھی مہنگے ثابت

محمد نوید

جے شاہ آئی سی سی کے کم عمر ترین چیئرمین منتخب

محمد نوید

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment