Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز : نئے بیٹرز کو کیا مشکلات درپیش ؟ صائم ایوب نے بتادیا

پاکستان ٹیم کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب  کا کہنا ہے کہ  فخرزمان کے ساتھ یہی پلان کیا تھا کہ ٹائم لیں گے اور غیرضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کریں گے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق جیو نیوز سے گفتگو کرتے  ہوئے  نوجوان کرکٹر صائم ایوب کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں لگا تھا کہ اسپن وکٹ ہوگی مگر وہاں فاسٹ بولرز کو مددملی، لاڈرہل کی پچ خشک ہے یہاں اسپنرز کو مدد ملی ، اگلے میچز میں بھی اگر وکٹ ایسی رہی تو اسپنرز کو کافی مدد ملے گی۔

دوران  گفتگو میں صائم ایوب نے بتایا کہ اس طرح کی چیلنجنگ وکٹ پر تسلسل کے ساتھ شاٹس نہیں لگتے، نئے آنے والے بیٹرز کے لئے کھیلنا مشکل تھا، ہمارا کمبی نیشن اچھا بناجبکہ صورت حال کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی کھیل سکتا ہے۔

انھوں نےمزید  بتایا کہ فخرزمان کے ساتھ یہی پلان کیا تھا کہ ٹائم لیں گے اور غیرضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔

Related posts

قومی ٹیم میں واپسی کیلئے شاداب خان نے سسر ثقلین مشتاق کی مدد لے لی

محمد نوید

پی ایس ایل فائنل، اسلام آبادکے اٹیکنگ اسٹائل سے واقف ہیں، پلان کرکے میدان میں اتریں گے: افتخار

محمد نوید

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر مشاورت کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بلا لیا

محمد نوید

Leave a Comment