Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بیٹی کی طبیعت میں بہتری، یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے بیٹی کی طبیعت میں بہتری پر دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے لیکن اب بیٹی کی طبیعت میں بہتری پر دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی۔

محمد یوسف کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہٰذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

Related posts

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دیدی

محمد نوید

کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں ہونیوالی گروپ بندی پر لب کشائی کردی

محمد نوید

ورلڈ کپ کے انعقاد سے امریکا میں کرکٹ کی دوبارہ مقبولیت کیلئے پرامید ہیں: امریکی قونصل جنرل

محمد نوید

Leave a Comment