Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ: مسلسل 4 فتوحات کے بعد پاکستان کو پہلی شکست

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں مسلسل 4 فتوحات کے بعد پاکستان کو ارجنٹائن کے ہاتھوں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل کامیابیاں اپنے نام کیں لیکن آخری گروپ میچ میں پاکستاں کو ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد 3 ۔ 2 سے ہرا دیا۔

ارجنٹائن کی جیت کا اسکور 24-26، 25-18، 25-21، 16-25 اور 15ـ11 رہا۔

پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا چکا ہے اور آخری میچ میں شکست کے باوجود پاکستان کی گروپ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستان کو ارجنٹائن پر سیٹ اوسط کی بنیاد پر سبقت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان راؤنڈ آف 16 میں کل پول سی کی چوتھے نمبر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔

Related posts

سلیکشن کمیٹی نے کپتان کیلئے بابراعظم کا نام بھیج دیا، حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کرینگے

محمد نوید

بی بی ایل: رواں سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد میں شرکت کی وجہ کیا ہے؟

محمد نوید

پاکستان کے وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

محمد نوید

Leave a Comment