Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ایشیاکپ میں کون ہوسکتا ہے اِن اور کون آؤٹ؟ قومی اسکواڈ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

لاہو ر :  3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے  پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا  اعلان  ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپسی پر ہو گا۔

ذرائع کے مطابق  3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے، تاہم یو  اے ای کے دورے پر 15 کے بجائے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیم اسٹرنگ انجری کے شکار فخر زمان کی اسکواڈ میں واپسی کے لیے سلیکٹرز پر امید ہیں جبکہ  کندھے کی سرجری کرانے والے آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں گرین شرٹس 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرچکی ہے جبکہ 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کو میزبان ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے شروع ہو گی جبکہ  ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے شروع ہو گا۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

محمد نوید

’تم سے شادی کیلئے تیار ہوں‘، بھارتی اداکارہ نے شامی کو شادی کی مشروط پیشکش کردی

محمد نوید

بھارت کیخلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے: بابراعظم

محمد نوید

Leave a Comment