Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹکھیل

راشد خان کی 4 سال بعد افغانستان واپسی، اسپنر کا شاندار استقبال

افغانستان کے اسٹار  اسپنر  راشد خان 4 سال بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

راشد خان کے کابل پہنچنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استقبال کیا، راشد خان حالیہ برسوں میں اپنے مصروف شیڈول اور مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے ملک کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔

راشد خان گزشتہ روز صبح آئی پی ایل کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کے بعد کابل پہنچے، کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین اور کئی کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

افغان کرکٹر آنے والے دنوں میں 2024 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

16 مئی کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہو چکی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کا پہلا میچ 3 جون کو یوگنڈا کے خلاف شیڈول ہے۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ، نمیبیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز ہوں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں 20 ممالک 4 گروپس میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

Related posts

قومی ٹیم کیلئے 2 غیر ملکی کوچز کون ہونگے؟ معاملات حتمی مرحلے میں داخل

محمد نوید

افغانستان کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی

محمد نوید

Leave a Comment