Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ایشیا کپکرکٹکھیل

کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدار نئی کہانی سامنے لے آئے

اتوار 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کرڈالا۔

پاکستان کے خلاف اس میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی لیکن بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جب کہ بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔

اس سے قبل چند روز پہلے دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

بی سی سی آئی آفیشل کا بیان

اب اس تنازع پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار نے بیان جاری کیا اور انہوں نے کہا کہ اس قسم کا کوئی قانون نہیں جو کھلاڑیوں کو زبردستی مخالف ٹیم سے ہاتھ ملانے پر مجبور کرے۔

انہوں نے بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘دیکھیے اگر آپ کھیل کے قوانین کے حساب سے دیکھیں تو اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ ملانا ضروری ہے’۔

بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا تھا کہ یہ ایک جذبہ خیر سگالی اور ایک طرح کا کنونشن ہے، قانون نہیں، جس پر دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں عمل کیا جاتا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ’اگر اس قسم کا کوئی قانون ہے ہی نہیں تو بھارت کرکٹ ٹیم کسی ایسی اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کی پابند نہیں ہے جس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی تاریخ رہی ہو’۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے عمان کو باآسانی شکست دیدی

محمد نوید

‘پھر وہی سنڈے’، ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کا مذاق اڑانے لگے

محمد نوید

ایشیاکپ میں کون ہوسکتا ہے اِن اور کون آؤٹ؟ قومی اسکواڈ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

محمد نوید

Leave a Comment