Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

‘پھر وہی سنڈے’، ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کا مذاق اڑانے لگے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  سپر ایٹ مرحلےکےگروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی 76 رنز سے شکست کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو ایک بار پھر سنڈے یاد دلادیا۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں موجود دنیا کے سب سے بڑے  نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ورلڈکپ کے اہم  میچ میں شکست پر جہاں بھارتی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے۔

پاکستان کی فتح کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کے پیچھے پڑگئے اور انہیں یاد دلانے لگے کہ آج سنڈے ہے اور صارفین نے میمز کا بھی ڈھیر لگادیا۔

ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ‘ بھائی، جو بھی یہ پوسٹ دیکھے، عرفان پٹھان کو ٹیگ کرکے بول دو ، سنڈے کیسا رہا،بھائی؟۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ کوئی عرفان پٹھان سے تو پوچھ لو سنڈے کیسا رہا؟’۔

ایک صارف نے عرفان پٹھان کی اداس تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ‘ پھر وہی سنڈے’۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا عرفان پٹھان نے سرف کھالیا؟

اس کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے مختلف میمز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

ذاتی پرفارمنس نہیں اصل کامیابی یہ ہےکہ پاکستان میچ جیت جائے: سعود شکیل

محمد نوید

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے ونواٹو کی ویمنز ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

محمد نوید

گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ، پاکستانی فائٹر فائنل میں پہنچ گیا

محمد نوید

Leave a Comment