Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹکھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وویمن کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ تحفے میں پیش کی۔

رائن میک نیس کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے سال اگست۔ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورۂ آئرلینڈ کے لیے بہترین انتظامات پر برائن میک نیس کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی

محمد نوید

نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

محمد نوید

پاکستان نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

محمد نوید

Leave a Comment