Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

بھارتی بورڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران امریکا میں سہولیات کی فکر ستانے لگی

بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران امریکا میں سہولیات کی فکر ستانے لگی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ہوٹل اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ریکی ٹیم نیو یارک بھجوا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئی سی سی ایونٹ کے امریکا میں پہلی مرتبہ میچز ہو رہے ہیں اور امریکا میں سہولیات کا اس وقت کسی کو اندازہ نہیں اس لیے ریکی ٹیم بھیجی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کا ایک آفیشل ہوٹل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا، آئی پی ایل کے لیگ میچز کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی کھلاڑی امریکا روانہ ہوں گے جب کہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بعد میں امریکا جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ نیویارک میں کھیلے گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈولڈ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی بورڈ ماضی میں ٹیم کے لیے دیگر ٹیموں سے الگ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کرتا رہا ہے۔

Related posts

پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سطح پر سینٹرل کنٹریکٹس میں کمی کا امکان

محمد نوید

انگلینڈ کی بیٹنگ، اب پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے کس معجزے کی ضرورت ہے؟

محمد نوید

نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

محمد نوید

Leave a Comment