Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پی سی بی پاکستان سپر لیگ کی اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا ایک برانڈ ہے اس لیے نہ کوئی کوتاہی ہو گی نہ اسے نظر اندز کیا جائے گا۔ 

رپورٹ     !     محمد نوید

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے اچھی ونڈو نکالنے کے لیے پر امید ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جلد مشاورت کی جائے گی۔  

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہےکہ انٹرنیشنل کمٹمنٹس کو پورا کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے ایک اچھی ونڈو نکالیں گے، پی سی بی کے عہدیداران انٹرنیشنل کمٹمنٹس اور  لیگ پر کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام فرنچائزز اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ روایتی طور پر جنوری سے مارچ کے درمیان ہوتی ہے لیکن آئندہ برس جنوری، فروری میں سہ فریقی سیریز، فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور پھر دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کو   پی ایس ایل کی روایتی ونڈو تبدیل کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔

Related posts

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ٹرافی ٹور

محمد نوید

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

محمد نوید

پی ایس ایل کے گیارہوں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

محمد نوید

Leave a Comment