Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بھارتی کرکٹر چہل کی خاتون دوست کے ساتھ تصاویر پر سابقہ اہلیہ چپ نہ رہ سکیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سابقہ اہلیہ دھناشری ورما کی پوسٹ نے ہلچل مچادی۔

چہل اور ڈانسر دھناشری ورما 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کے درمیان باقاعدہ علیحدگی دیکھنے میں آئی۔

اس کے بعد بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ دیکھا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب چہل اور مہوش کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل کرسمس کے موقع پر بھارتی کرکٹر اور مہوش کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس نے دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا تھا، اگرچہ مہوش نے اس وقت  افواہوں کو  ’بے بنیاد‘ قرار دیا تھا لیکن حالیہ  وائرل تصاویر نے ایک بار پھر ان کے مبینہ تعلقات پر  کی جانیوالی بحث کو ہوا دی ہے۔

بھارتی کرکٹر چہل کی خاتون دوست کے ساتھ تصاویر پر سابقہ اہلیہ چپ نہ رہ سکیں

دوسری جانب کرکٹر کی سابقہ اہلیہ دھناشری نے بھی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بھڑاس نکال دی۔

دھناشری ورما نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ  ’عورت کو الزام دینا ہمیشہ فیشن رہا ہے‘۔

بھارتی کرکٹر کی سابقہ اہلیہ کی اسٹوری نے مداحوں کے غصے کو مزید بھڑکا دیا جس کے بعد سے کرکٹر اور  ان کی مبینہ گرل فرینڈ کو مزید تنقید کا سامنا ہے۔

یہی نہیں اس سے چند ہفتے قبل بھی  دھناشری کی ایک اور پوسٹ سامنے آئی جس میں درج  تھاکہ’میں آسانی سے ٹوٹنے والی نہیں ہوں‘۔

یاد رہے کہ یوزویندرچہل انسٹاگرام پر دھناشری ورما کو ان فالو کرچکے ہیں اور ان کی تمام تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کرچکے ہیں تاہم دھنا شری کے اکاؤنٹ پر یوزیندر چہل کی تصاویر اب بھی موجود ہیں۔

Related posts

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے ونواٹو کی ویمنز ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

محمد نوید

دیوجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری تعینات

محمد نوید

آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

محمد نوید

Leave a Comment