Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 6 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گے ۔

ایونٹ میں 10 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ’اے‘ میں پاکستان ،بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورسری لنکا جبکہ گروپ ’بی‘ میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبرکوسری لنکا کے خلاف شارجہ میں میچ سے کرے گی جبکہ قومی ٹیم دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی ،تیسرا میچ 11 اکتوبرکو آسٹریلیا اور گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ میں ہوں گے، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بنگلا دیش میں شیڈول تھا تاہم بنگلا دیش کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سےٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا۔

آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو منتقل کردیا گیا ہے لیکن ایونٹ کا میزبان بنگلا دیش ہی رہے گا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی

محمد نوید

بھارتی فائٹر کو تھپڑ کیوں مارا اور سلمان خان نے کیا کہا؟ شاہ زیب رند نے بتادیا

محمد نوید

سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے جنس تبدیل کرالی

محمد نوید

Leave a Comment