Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ترجمان پی سی بی کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

چئیرمین  پی سی بی محسن نقوی کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو دوبارہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں ملنےکا امکان ہے جبکہ سابق آل راونڈر عبدالرزاق رکن کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم (کنسلٹنٹ ممبر) اور حسن مظفر چیمہ منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی شامل تھے۔

Related posts

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیٹرز بُری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے 115 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا

محمد نوید

دورہ سری لنکا میں کوہلی اور روہت شرما کو آرام دینے کا فیصلہ، ون ڈے کی کپتانی کون کریگا؟

محمد نوید

بھارت نے اے سی سی میٹنگ ڈھاکا میں رکھنے پر اعتراض کردیا، دستبرداری پر غور، وجہ کیا ہے؟

محمد نوید

Leave a Comment