Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

عالیہ کی نکاح کے 2دن بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی

پاکستان ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نکاح کے دو دن بعد ٹریننگ کرنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

رپورٹ     !     محمد نوید

دو روز قبل عالیہ ریاض کا نکاح سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی سے ہوا ہے جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور ٹیم کے ہمراہ بھرپور ٹریننگ کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم نے تین گھنٹے کا بھرپور سیشن کیا جس میں فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ ،بولنگ اور کیچز کی پریکٹس کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

سابق کپتان بسمعہ معروف نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ،وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے سبب ان کی شرکت فٹنس سے مشروط تھی ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال کے 8 میچز کھیلے جائیں گےجو تمام کے تمام کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوں گے، پہلا ون ڈے 18 اپریل کو ہوگا۔

 

Related posts

پیرس پیرالمپکس: برانز میڈل جیتنے کے بعد حیدر علی کی وطن آمد، کوئی حکومتی شخصیت استقبال کیلئے نہ آئی

محمد نوید

اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان T20 سیریز کا شیڈول طے پاگیا

محمد نوید

سابق بنگلا دیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

محمد نوید

Leave a Comment