Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹ

محسن نقوی چیئرمین پی سی بی ہوتے ہوئے سینیٹر نہیں بن سکتے، نااہلی کی درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی۔

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان یکم جولائی کو اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایاتھا۔

درخواست گزار شہری مشکور حسین کے مطابق محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، استدعاہےکہ عدالت محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ رواں سال 6 فروری کو  محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب ہوئے تھے اور وہ اُس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔

Related posts

ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

محمد نوید

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن سیریز میں امپائرنگ کریں گی

محمد نوید

انگلینڈ سے شکست پر پاکستان کا ورلڈکپ کا سفر پانچویں پوزیشن کیساتھ اختتام پذیر

محمد نوید

Leave a Comment