Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

سابق کپتان حفیظ کو ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کا خدشہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے  ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کا خدشہ ظاہر کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حفیظ نے کہا کہ ملتان میں کنڈیشنز  خواہ کیسی بھی ہیں، انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں۔

پروفیسر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا اور ان کے پاس بہتر گیم پلان ہے ، انگلینڈ کی ٹیم 175 رنز سے زائد کر کے جیتنے کے لیے جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم صرف ڈرا کے لیے کھیلے گی یا پھر اسے ہوم گراؤنڈ پر ایک اور شکست کا سامنا ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

Related posts

کیا ذاکر نائیک بھارتی انکار کی وجہ بنے؟ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وکرانت گپتا نے عجیب منطق پیش کردی

محمد نوید

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ضرورت پڑنے پر بابر کے نائب کا اعلان کرسکتے ہیں؟

محمد نوید

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی اسٹارز کس ٹیم میں ایکشن میں ہونگے؟

محمد نوید

Leave a Comment