Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

36 سالہ ویرات کوہلی کے چرچے، میچز میں کس عادت نے انہیں منفرد بنایا؟

36 سال کی عمر کے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی فٹنس کے چرچے ہیں۔

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی سنگلز لینے کی عادت نے انہیں منفرد بنا دیا ہے اور کوہلی کے سنگلز لینے کے حوالے سے اعداد و شمار نےکرکٹ ماہرین کو حیران کردیا۔

ویرات کوہلی نےآسٹریلیا کےخلاف سیمی فائنل میچ میں 98 گیندوں پر 84 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے جب کہ دبئی کے نسبتاً گرم موسم میں کوہلی نے اپنی اننگز میں 56 سنگلز  لیے۔

کوہلی کی اننگز میں 67 فیصد رنز سنگلز سے آئے اور اسٹرائیک تبدیل کرنے کی مہارت 36 سالہ ویرات کوہلی کی فٹنس کا واضح ثبوت قرار پائی گئی۔

جنوری 2000 سے اب تک کے عرصے میں ویرات کوہلی سب سے زیادہ سنگلز لینے والے بیٹر بن گئے ہیں، کوہلی اس عرصے کے دوران 5 ہزار 780 سنگلز لے کر سب سے آگے ہیں۔

ویرات کوہلی سے قبل سری لنکا کے کمار سنگا کارا نے اس عرصے میں 5 ہزار 503 سنگلز لیے تھے اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے اس عرصے میں 4 ہزار 789 رنز بنائے تھے۔

بھارتی کرکٹر نے اس حوالے سے کہا کہ میں سنگلز لے کر انجوائے کرتا ہوں ، جب آپ زیادہ سنگلز لیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں اور جب آپ نے لمبی پارٹنر شپ کرنا ہوتی ہے تو صبر سے کام لینا پڑتا ہے۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کےخلاف میچ میں سنگلز لینا میرے لیے خوشگوار پہلو تھا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 301 ون ڈے میچز میں اب تک 14 ہزار 180 رنز بنا ئے ہیں۔

Related posts

پاک آسٹریلیا سیریز کے دوران پاکستان فین زون بنانے کا اعلان

محمد نوید

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا

محمد نوید

سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے جنس تبدیل کرالی

محمد نوید

Leave a Comment