Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزارٹکٹ فروخت ہوچکے، قیمت کتنی بنی؟

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ 

اتوار 9 مارچ کو دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جن کی کل قیمت لگ بھگ 9 ملین درہم تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم کے جنرل ایڈمیشن ٹکٹ 250 سے 500 درہم کےدرمیان فروخت ہوئے جب کہ فائنل کے ٹکٹس کی قیمت 250 درہم سے 12 ہزار درہم کے درمیان رکھی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 9 مارچ کو فائنل کی میزبانی کرے گا جس میں بھارتی ٹیم اپنے مدمقابل کا سامنا کرے گی جس کا فیصلہ آج لاہور میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔

Related posts

اسپین کا روس کی طرح اسرائیل پر بھی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ

محمد نوید

پاکستان نے ایران کو شکست دیکر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

محمد نوید

دبئی پولیس کا اسٹیڈیم میں کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

محمد نوید

Leave a Comment