پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں 3 درجے بہتری ہوئی ہے۔
فیفا ویمن کی جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کی پوزیشن اب 154 ویں ہے جو کہ گزشتہ رینکنگ میں157 ویں تھی۔
Pakistan Women’s Football Team Climbs FIFA Rankings After Strong Showing in AFC Asian Cup Qualifiers! 🇵🇰⚽
The Pakistan women’s football team has jumped from 157 to 154 in the FIFA rankings as of August 7, following a stellar performance in the AFC Women’s Asian Cup Qualifiers. pic.twitter.com/Ws2lCuj8GC
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) August 7, 2025
اس پیش رفت کے ساتھ ہی پاکستان ویمن ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس پہلی بار ایک ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔
ٹیم کے تازہ ترین پوائنٹس1007 ہیں جو کہ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔
یاد رہےکہ پاکستان ویمن ٹیم نےگزشتہ دنوں ایشین کوالیفائیر میں انڈونیشیا اور کرغیزستان کو شکست دی تھی۔