چین کے شہر چینگ ڈو میں ہونے والے ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ کے دوران محمد آصف نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ نے بیسٹ آف تھری کا مقابلہ دو صفر سے جیتا، محمد آصف نے پہلا فریم 79-50 اور دوسرا فریم 77-24 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔
محمد آصف اپنا دوسرا میچ کل جرمنی کے ایلیزنڈر وداو کے خلاف کھیلیں گے۔
ورلڈ گیمز اسنوکر مینز اسنوکر میں شریک 12 کھلاڑیوں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے 2 ، 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔