Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

مذہب میں بھی رعایت ہے‘، شامی کا رمضان میں دوران میچ انرجی ڈرنک پینے پر ردعمل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے رمضان المبارک میں خود پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ رمضان المبارک کے دوران ایک میچ میں گراؤنڈ میں محمد شامی انرجی ڈرنک پی رہے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اب بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران محمد شامی نے گزشتہ رمضان کے دوران میچ کے لیے روزہ چھوڑنے اور کھیل کے دوران انرجی ڈرنکس پینے پر پہلی بار کُھل کر بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 42 یا 45 ڈگری کی گرمی میں میچ کھیل رہے ہوتے ہیں، اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں، ہمارے مذہب میں بھی اس حوالے سے چھوٹ موجود ہے۔

کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ سفر میں ہوں اور ملک کی نمائندگی کر رہے ہوں یا ایسی صورتحال میں ہوں جہاں روزہ رکھنا ممکن نہ ہو تو اسلام میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے۔

شامی کا کہنا تھا کہ لوگ یہ سمجھیں کہ کھلاڑی کیا کر رہا ہے اور کس مقصد کے لیے قربانی دے رہا ہے، بعد میں اس کی تلافی بھی کی جا سکتی ہے جو میں نے کی تھی۔

خود پر ہونے والی تنقید کے حوالےسے کرکٹر نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو اب بالکل سنجیدہ نہیں لیتا کیونکہ میرے تمام اکاؤنٹس میری ٹیم کے زیرِ انتظام ہیں، کچھ لوگ صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے منفی تبصرے کرتے ہیں، میں کبھی کمنٹس نہیں پڑھتا، میری ٹیم ہی میرے اکاؤنٹس کو سنبھالتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی اس وقت تینوں فارمیٹس میں مستقل جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، انہیں ایشیا کپ 2025 کے لیے بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

Related posts

حسن کی شاندار سنچری اور پاکستان کی جیت پر رضوان اور بابر نے کیا ردعمل دیا؟

محمد نوید

انگلینڈ کیخلاف میچ میں رن ریٹ کے پیچھے جائیں گے: بابراعظم

محمد نوید

کپتان بابر اعظم کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کون کریگا؟ چیئرمین پی سی بی نے بتادیا

محمد نوید

Leave a Comment