Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکھیل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 5،400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی

پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گلگت بلتستان کی 5،400  میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی ۔

خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل یہ تاریخی مہم الپائن کلب آف پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقد کی گئی، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے خواتین کوہ پیما شامل تھیں۔

ٹیم کی قیادت گلگت بلتستان کی بی بی افزون نے کی جبکہ ٹیم میں اسلام آباد سے صحافی مونا خان اور آمنہ شبیر، خیبرپختونخوا سے ماریہ بنگش، گلگت بلتستان سے زیبا بتول، پنجاب سے بسمہ حسن اور اقرا جیلانی، بلوچستان سے لاریب بتول، سندھ سے مدیحہ سید اور اسلام آباد سے ہی شاہرین خان شامل تھیں۔

4  روزہ مہم 7 ستمبر کو اسکردو سے شروع ہوئی جہاں خواتین کوہ پیماؤں نے دیوسائی ٹاپ پر تربیت اور ہائیکنگ کی مشقیں کیں۔ معروف کوہ پیما ساجد سدپارا، اشرف سدپارا، فدا علی اور شریف سدپارا نے ٹیم کی رہنمائی کی۔

الپائن کلب کے مطابق ٹیم نے 10 ستمبر کو کامیابی کے ساتھ چوٹی سر کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا ہے۔

الپائن کلب کے نائب صدر کرار حیدری نے اس کامیابی کو خواتین کی ہمت، عزم اور صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔

پاکستان کی سب سے کامیاب خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی اس کامیابی کو سراہا اور کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہوا کہ نئی لڑکیاں کوہ پیمائی کی طرف آرہی ہیں اور انہیں ان پر فخر ہے، خاص طور پر نوجوان نسل پر، جو بلاجھجھک اپنے خوابوں کا تعاقب کررہی ہیں۔

ساجد سدپارا نے کہا کہ خواتین نے شاندار ہمت دکھائی ہے اور ان کی یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے

Related posts

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، اہم بولر کو انجری کا سامنا

محمد نوید

امریکی لائیو شو میں قلابازی لگانے والا بیس بال کھلاڑی منہ کے بل گر پڑا، ویڈیو وائرل

محمد نوید

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستانی جوڑی نے تاریخ رقم کر دی

محمد نوید

Leave a Comment