Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ایشیا کپکرکٹکھیل

ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید

بھارت کے گودی میڈیا کا نفرت بھرا پروپگینڈا ناکام  ہوگیا، دبئی میں پاکستانی اور بھارتی شائقین میں ہم آہنگی دوستی دکھائی دی جبکہ بھارتی شائقین نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا۔

ایک طرف گودی میڈیا ہے جو پاکستان کا نام تک سننے کو تیار نہیں، بھارتی اینکروں نے اشتعال انگیزی سے کرکٹ جیسے جیٹل مین گیم کو مذاق بنادیا تو دوسری جانب اس کی عوام ہے جو اپنی ٹیم کو سپورٹ تو کرتی ہےلیکن کھیل کو کھیل سمجھتی ہے۔

گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور بھارتی ٹیم نے کھیل کی اسپرٹ کو متاثر کیا اور ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان اور میچ کے اختتام پر پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملایا۔

ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید
دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں ، بھارتی ٹیم نے پاکستان سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا:بھارتی شائیقن—فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

بھارتی شائقین کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں ،  بھارتی ٹیم نے پاکستان سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا، دونوں ملکوں کے لوگ کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں ۔

ایک بھارتی فین نے کہا کہ وہ پاکستان آنا چاہتےتو دوسرے نے پاکستان کی شکست کے بعد اپنے پاکستانی دوست کا حوصلہ بڑھایا۔

دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی فین سدھیر کی چاچا کرکٹ سے ملاقات ہاتھ ملایا گلے بھی ملے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں فائنل سمیت پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید 2 مقابلے متوقع ہیں۔

گودی میڈیا اور اس کی حکومت سے اچھے کی کوئی امید نہیں لیکن دبئی میں پاکستان اور بھارت کے شائقین میچ کو انجوائے کرنے ضرور آئیں گے۔

Related posts

پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

محمد نوید

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

محمد نوید

پاکستان کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے لیکن ہاکی کے اچھے دن آنیوالے ہیں: سابق اولمپیئن سمیع اللہ

محمد نوید

Leave a Comment