Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3گیندوں پر4 وکٹیں گرنےکا منفرد واقعہ

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں پی ٹی وی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرگئیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کھیل کے پہلے روز اسٹیٹ بینک نے 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گنوائیں۔

اننگز کےستائیسویں اوور کی تیسری گیند پر پی ٹی وی کے فاسٹ بولر محمد شہزاد نے عمر امین کو آؤٹ کیا، چوتھی گیند پر فواد عالم آؤٹ ہوئے۔

پانچویں گیند سے قبل سعود شکیل کو ٹائمڈ آؤٹ قرار دے دیا گیا اور پانچویں گیند پر شہزاد نے عرفان نیازی کو بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی اور اس طرح پی ٹی وی کو یکے بعد دیگرے 3 گیندوں پر 4 وکٹوں کا نقصان ہوگیا۔

خیال رہےکہ آئی سی سی قانون کے مطابق وکٹ گرنے یا کسی بیٹرکے ریٹائر ہونےکے بعد نئے بیٹرکو 2 منٹ کے اندر  وکٹ پر پہنچ کرگیندکا سامنا کرنے کے لیے تیار  رہنا ہوتا ہے، بصورت دیگر اسے آؤٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔

Related posts

جاپان فیفا ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

محمد نوید

پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب میں بدنظمی، نوجوان اسٹیج پر چڑھ گئے

محمد نوید

ہاکی سے کھلواڑ ہونے لگا، اذلان شاہ کپ کیلئے دونوں فیڈریشنز کا الگ الگ کیمپ لگانے کا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment