Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

شکیب پر قتل کا مقدمہ: بنگلادیشی کرکٹرز سابق کپتان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

بنگلا دیش کے اسٹار  آل راؤنڈر  شکیب الحسن پر قتل مقدمے کے خلاف بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شنٹو اور  تجربے کار  وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم  سابق کپتان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

بنگلا دیش ٹیم کے  آل راؤنڈر اور عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،  قتل کے مقدمے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائدکیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ  مقتول کے والد نے ڈھاکا کے تھانے میں شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

تاہم اب بنگلادیشی ٹیم کے موجود ہ کپتان نجم الحسین شنٹو اور مشفیق الرحیم نے شکیب الحسن کی حمایت کی ہے۔

بنگلادیشی کپتان  نجم الحسین شنٹو کا کہنا تھا کہ شکیب الحسن نے دنیائےکرکٹ میں 17 برس ملک کا نام بلند رکھا، شکیب الحسن ہمارے ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، ان پر قتل کا کیس غیرمتوقع ہے۔

دوسری جانب مشفیق الرحیم نے کہا کہ شکیب الحسن کے خلاف غلط الزامات کی حمایت نہیں کرتا، شکیب الحسن کبھی غیر انسانی کام نہیں کر سکتے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے اسکواڈ کا اعلان، راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے

محمد نوید

کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے تیز بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزارٹکٹ فروخت ہوچکے، قیمت کتنی بنی؟

محمد نوید

Leave a Comment